گوجرانوالہ: عوامی تحریک یوتھ ونگ کے ضرب امن سائیکل کارواں کا پرتپاک استقبال

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی انسدادِ دہشتگردی و انتہاپسندی، فروغِ امن اور کرپٹ سیاسی و انتخابی نظام کے خلاف 20 نومبر 2016 کو مزار قائدؒ کراچی سے شروع ہونے والا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاروان سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں سے ہوتا ہوا 10 دسمبر 2016 کو گوجرانوالہ پہنچا۔ گوجرانوالہ میں کاروان کا روایتی انداز میں ڈھول کی تھاپ اور گھوڑوں کے رقص کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے صدر، تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے امیر، ناظم تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ، صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ سینڑل پنجاب اور صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ گوجرانوالہ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ لاہور سے کاروان کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد محمود بھٹی، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما طیب ضیاء اور راجہ ندیم نے کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی طرح پاکستانی یوتھ کو بھی آگے بڑھ ملک پاکستان میں قیام امن کے ساتھ ساتھ تبدیلی نظام کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تبصرہ