ضرب امن کاررواں کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن کاررواں کا 14 دسمبر 2016ء کو اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں کاررواں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اسلام آباد پریس کلب پہنچنے پر یوتھ ونگ کے جاوید قریشی، سلیم رشید عالم، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، صدیق بٹ، اویس خلیل، ملک شبیر اور دیگر قائدین نے کارواں کا پرتپاک استقبال کیا۔ کاررواں 20 نومبر 2016 کو مزار قائد کراچی سے چلا تھا۔

اس موقع پر مرکزی صدر مظہر علوی، سیکرٹری جنرل منصور قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان مختلف بحرانوں کا شکار ہے ملک بچانے کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ جمہوری قوم کو فکری اور نظریاتی غلامی سے باہر نکالنا ہو گا۔ پاکستانی قوم فکری طور پر کمزور کیا جارہا ہے۔ دہشتگردی، انتہا پسندی اور حکمرانوں کی کرپشن پھیلتی جارہی ہے۔ آج غلط کو غلط کہنے کی ضرورت ہے۔ آنکھیں بند کرنے سے کچھ نہیں ہو گا ملک بچانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان قوم کے سوئے ہوئے احساس کو بیدار کررہے ہیں۔

پچاس سے زائد شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچنے والا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کی اگلی منزل راولپنڈی ہے۔ کاررواں اے پی ایس پشاور کی جانب روانہ ہو گا اور اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 16دسمبر کو آرمی پبلک سکول پہنچے گا، جہاں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے طلباء، اساتذہ اور معصوم پاکستانی شہریوں سے اظہار یکجہتی کرے گا۔

تبصرہ