ضرب امن سائیکل کاررواں، پنجاب کے مختلف شہروں میں استقبال

رحیم یار خان۔ 29 نومبر 2016ء

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کی قیادت میں رحیم یار خان کی تحصیل خان بیلا پہنچا۔ بیلا میں کاررواں کے سائیکلسٹ کا شاندار استقبال کیاگیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے باہر منصور قاسم اعوان نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

بہاولپور اور لودھراں آمد۔ 27 نومبر 2016ء

ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں 27 نومبر 2016ء کو بہاولپور اور پھر لودھراں پہنچا تو دونوں شہروں میں کارکنان عوامی تحریک و یوتھ ونگ نے بھرپور استقبال کیا۔ صوبائی صدر عوامی تحریک جنوبی پنجاب فیاض وڑائچ کی قیادت میں کارواں کا شاندار استقبال کیاگیا۔لودھراں پریس کلب پہنچنے پر منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل عوامی تحریک یوتھ اور فیاض احمد وڑائچ اور عصمت علی مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عوامی تحریک یوتھ ونگ نے میڈیا کو کارواں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں استقبال۔ یکم دسمبر 2016ء

یکم دسمبر 2016ء کو یوتھ ونگ عوامی تحریک کا ضرب امن کارواں فیصل آباد کی طرف روانہ ہوا اور رجانہ (ٹوبہ ٹیک سنگھ) پہنچنے پر منھاج القرآن، عوامی تحریک اور یوتھ ونگ کے ذمہ داران سائیکلسٹ اور مرکزی قائدین کا بھرپور استقبال کیا۔ مرکز سے صدر یوتھ ونگ مظہر محمود علوی نے رجانہ چوک پر استقبالی ہجوم سے خطاب کیا اور شرکاء کو ضرب امن و تبدیلی نظام کا پیغام دیا۔

تبصرہ