یوتھ ونگ سیکرٹری جنرل کا دورہ جہلم

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے ضلع جہلم کا دو روزہ تنظیمی وزٹ کیا، جہاں انہوں نے تحصیل جہلم اور پنڈدادنخان میں یوتھ ونگ کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کی۔ دورہ میں جنرل سیکریٹری یوتھ لیگ شمالی پنجاب چوہدری زین جٹ اور ضلعی صدر ڈاکٹر امانت بھی اُنکے ساتھ تھے۔

منصور قاسم اعوان نے تحصیلی ذمہ داران سے ملاقات کی اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ اہداف کے حصول کیلئے دعوت کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان ضربِ امن دستخطی مہم کے ذریعے معاشرے میں امن قائم کرنے اور فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم ملک میں چوروں لٹیروں کے خلاف ضرب امن پیش کر رہے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

تبصرہ