یوتھ ونگ تھل کی تنظیم سازی

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جیکب آباد کے صدر غلام مصطفی نے تحصیل تھل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ تھل کی تنظیم سازی مکمل کی۔ نومنتخب عہدیداران میں صابر علی پہوڑ صدر، وقار صابر اکبر نائب صدر اور اشفاق احمد بلوچ جنرل سیکرٹری سمیت 7 رکنی کابینہ شامل ہے۔ مرکزی صدر یوتھ ونگ مظہرعلوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ