پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ تحصیل جہلم کا اجلاس 12 فروری 2017ء اتوار کی صبح عوامی تحریک کے ضلعی دفتر میں ہوا، جس کی صدارت جنرل سیکریٹری یوتھ لیگ شمالی پنجاب زین جٹ نے کی۔ اجلاس میں تحصیل جہلم کے صدر سمیت تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ ونگ جہلم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر 19 فروری کو قائد ڈے بھرپور انداز میں منائے گی۔ اس حوالے سے قائد ڈے تقریبات کے لیے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
تبصرہ