مورخہ 17 مارچ 2017 کو لاڑكانہ شہري اتحاد كي علامتي بھوک ہڑتال میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران امجد علی پنہنور (ڈویژنل کوآرڈینیٹر) اور حافظ محمد یونس دھمرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر امجد علی پنہنور نے کہا کہ کسی بھی ریاست اور حکومت کی اولین ذمہ داری اپنے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، مگر افسوس کرپشن میں لتھڑے ہوئے حکمرانوں کے نزدیک انسانی جان کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ظلم کے خلاف تمام طبقات کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔
تبصرہ