اسلام آباد: عوامی تحریک یوتھ ونگ کی یوم پاکستان تقریب

مورخہ 23 مارچ 2017 کو اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل عوامی تحریک یوتھ ونگ منصور قاسم اعوان نے ’’قرارداد تعمیر پاکستان‘‘ پیش کی، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ قراردار اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں پیش کی جارہی ہے، اس کا مقصد خصوصاً نوجوانوں میں علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے دیئے گئے ملک کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے ’’ تعمیر پاکستان‘‘ کا شعور بیدار کرنا ہے۔

اس موقع پر عوامی تحریک کے ضلعی صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ منیر اعجاز، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، حمزہ بٹ، جنرل کونسلر و نائب صدر عوامی تحریک رضوان الحسن عباسی، ملک تنویر، ملک ظہیر اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔

منصور قاسم اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خواب، قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کی تعبیر کے لئے قائد انقلاب کی قیادت میں وطن عزیز کو سیاسی، معاشی، مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، ملک کی مجموعی آبادی کے 60 فیصد سے زائد نوجوانوں کو مملکت خداد پاکستان کے سفیر اور قابل فخر سپوت بنائیں گے۔

تبصرہ