منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے 24 اپریل تا 27 اپریل میانوالی اور بھکر کے اضلاع کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے تنظیمی اجلاسز اور مختلف تقریبات سے خطابات کیے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی یوتھ ضرب امن مہم کی صورت میں دہشتگردی کے خلاف فکری اور نظریاتی محاذ پر پچھلے ایک سال سے عملی جہاد میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی فکر اور نظریہ سے بچانے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔
تبصرہ