سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان کا دورہء جنوبی پنجاب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، ہارون آباد، چشتیاں، لودھراں، لیاقت پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، شجاع آباد کا تنظیمی وزٹ کیا۔ ضلعی و تحصیلی ذمہ داران کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جس میں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی وارڈ لیول تک تنظیم سازی اور ممبرشپ مہم کے حوالے سے ٹارگٹس دیئے۔ مختلف مقامات پر پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بے روزگاری، کرپشن، دہشتگردی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کا ساتھ دیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان شہر شہر، شاپ ٹو شاپ اور گھر گھر جا کر عوام الناس سے قائد انقلاب ڈاکڑ طاہرالقادری کی قرارداد امن پر دستخط لے رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوان سے اپیل کہ وہ اس مہم کا حصہ بن کر ملک و قوم کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرہ