اسلام آباد: منہاج یوتھ لیگ مئی میں ’SAY NO TO TERRORISM‘ کیمپس کا انعقاد کرے گی

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس 05 مئی 2017 کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے منہاج القرآن یوتھ لیگ 13-14 مئی 2017 کو SAY NO TO TERRORISM کے عنوان سے ضربِ امن دستخطی کیمپس لگائے گی۔ ملک بھر میں قائم کیے جانے والے ان کیمپس کا مقصد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی و انتہا پسندی کی کاوشوں کے دائرہ عمل کو پڑھانا ہے۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ نوجوان کیمپس کا حصہ بن کر دہشتگردی کے خلاف ضربِ امن مہم کا حصہ بنیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ساتھ مل کر انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، سینئر نائب صدر ملک وقار قادری، نائب صدر عصمت علی، نائب صدرملک امجد چاند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شعیب مغل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مصطفوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرہ