خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں SAY No To Terrorism دستخطی کیمپس

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مؤرخہ 14، 20 اور 21 مئی کو خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع/ تحصیلات ہری پور (خان پور)، ایبٹ آباد (حویلیاں)، مانسہرہ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان میں SAY No To Terrorism دستخطی کیمپس منعقد ہوئے جبکہ پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ میں شاپ ٹو شاپ دستخطی مہم کی گئی۔ مرکزی سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ملک وقار قادری نے خیبر پختون خواہ کے تمام کیمپس میں خصوصی طور پر شرکت کی، عوام الناس نے کیمپس وزٹ کیے اور قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قرارداد امن پر دستخط کیے، کیپمس میں ان علاقوں کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ