منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ’’Say No To Terrorism‘‘ کیمپس - مئی 2017

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تحت پچھلے ایک سال سے جاری ملک گیر ضرب امن مہم جاری ہے، ماہ مئی میں خیبر تا کراچی چھوٹے بڑے شہروں میں تقریباً 60 مقامات پر Say No To Terrorism کے عنوان سے کیمپس لگائے گئے، ان شہروں میں مانسہرہ، ابیٹ آباد، خان پور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، پنڈ دادنخان، میانوالی، عیسی خیل، پپلاں، واہ بچراں، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گھکڑ (گوجرانوالہ) لاہور، فیصل آباد، قصور، سیالکوٹ، جڑانوالہ، لودھراں، رحیم یار خان، بہاولپور، جیکب آباد، سکھر، کھوٹکی، ڈیھرکی، میرپور ماتھیلو، لاڑکانہ اور کراچی کے مختلف ٹاونز قابل ذکر ہیں۔

کیمپس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، سینئر نائب صدر ملک وقار، نائب صدر عصمت علی، نائب صدر سیف اللہ بھنگر، صدر راولپنڈی ڈویژن چوہدری زین جٹ، صدر سرگودھا ڈویژن عرفان الحسن خان ایڈووکیٹ، صدر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیاض، صدر، صدر حافظ آباد یاسر عرفات وٹو، سیالکوٹ اشرف گجر، صدر کراچی فہیم خان، صدر لاہور حاجی فرخ خان، صدر فیصل آباد رانا ساجد، صدر بہاولپور ڈویژن افتخار فانی، صدر لودھراں ارشد علی مرزا نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر صوبائی ذمہ داران کے علاوہ علاقائی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان کیمپس میں قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قرارداد امن پر دستخط لیے گئے۔ ہزاروں نوجوانوں نے دہشتگردی کے مہم میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی کاوشوں کو سراہا اور ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

مرکزی میڈیا سیل منہاج القرآن یوتھ لیگ

تبصرہ