یوتھ ونگ ملک گیر تبدیلی نظام و سالمیت پاکستان یوتھ ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی مرکزی ایگزیکٹیو کا اجلاس مرکزی صدر یوتھ ونگ مظہر محمود علوی کی زیر صدارت 25 جولائی 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر PAT یوتھ ونگ کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے تمام اضلاع میں تبدیلی نظام اور سا لمیت پاکستان یوتھ مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ جس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن کے مطابق سالمیت پاکستان اور تبدیلی نظام کی فکر اور نظریہ نوجوانوں تک پہنچایا جائے گا اور عوام الناس کو پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں منصور قاسم اعوان ( سیکرٹری جنرل)، ملک وقار (سینیئر نائب صدر)، عصمت علی، انعام مصطفوی، سیف اللہ بھنگر، ملک امجد محمود چاند، عزیز سبحانی، امجد جٹ اور دیگر مرکزی قائدین موجود تھے۔

تبصرہ