پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ ضلع سرگودھا کے صدر چوہدری شوکت ابرار نے یوتھ کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف عزت سے استعفیٰ دے دیں اور گھر جائیں۔ باقر نجفی رپورٹ سے یہ بات واضح ہوگئی کہ شہباز شریف نے آپریشن ختم کرنے کے کوئی احکامات صادر نہیں کئے اور پورا آپریشن نواز شریف اور شہباز شریف کے حکم پر ہوا جس کو رانا ثناء اللہ لیڈ کررہے تھے۔ اجلاس میں یوتھ لیگ کے تمام کارکنان نے اس بات کا عہد کیا کہ جیسے ہی ڈاکٹر طاہرالقادری کوئی حکم دیں گے، تمام کارکنان اپنے قائد کی کال پر لبیک کہیں گے۔
تبصرہ