منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے عہدیداران نے ضلع جہلم کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور کارکنان کو 17 جنوری کو شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے حوالے سے ہدایات دیں۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری زین جٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کے نائب صدر حنیف مصطفوی اور جنرل سیکرٹری جہانگیر شہزاد نے مختلف تنظیمات کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح قائد کی آواز کے منتظر ہیں۔ ان شاء اللہ قاتلوں کا یوم حساب قریب ہے‘ وہ وقت دور نہیں جب قاتل کٹہرے میں ہوں گے۔
تبصرہ