منصور قاسم اعوان تنظیمی دورے پر کراچی پہنچ گئے

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منصور قاسم اعوان 7روزہ تنظیمی دورے پر 18 فروری 2018ء کو کراچی پہنچے، جہاں یوتھ کے قائدین فہیم خان، بشیر خان مروت، شاہد ملک، صارم نور، رمیز خان نے ان کا استقبال کیا۔ قاسم منصور کراچی کے چھ اضلاع میں یوتھ کنونشن، ٹریننگ ورکشاپ و یگر قائد ڈے تقریبات میں شرکت و خطاب کریں گے۔ کراچی پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے قاسم منصور نے کہا یوتھ پاکستان کا مستقبل ہے حکمرانوں کو ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی یوتھ مایوس ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں سے مایوسی نکال کر ہمت حوصلہ جرات بڑھا رہی ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوان نسل کو مایوس نہیں کرے گی۔

تبصرہ