نیشنل یوتھ الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس

نیشنل یوتھ الائنس کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس مسلم لیگ ق ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر مظہر محمود علوی نے کی۔ اجلاس کی میزبانی سید بلال شیرازی (مرکزی صدر مسلم یوتھ آرگنائزیشن (ق) اور سہیل چیمہ مرکزی صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے کی۔ سیکرٹری جنرل الائنس رانا سلطان، سیکرٹری انفارمیشن اویس جمیل گجر کے ساتھ تمام رکن تنظیمات کی مر کز ی قیادت نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل یوتھ الائنس میں بلال شیرازی کو سینئر نائب صدر، سہیل چیمہ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، کامران عثمانی کو نائب صدر جبکہ سوشل میڈیا کی ذمہ داری صدام حسین کو دی گئی۔

تبصرہ