منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع سیالکوٹ کی تنظیم نو کا اجلاس 22 اپریل کو منصور اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ملک امجد چاند مرکزی نائب صدر، سنٹرل پنجاب کے صدر عرفان تھیم، عمران گوندل سئنیر نائب صدر، محسن شبیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، پاکستان عوامی تحریک، علما کونسل ایم ایس ایم کے ضلعی صدور جنرل سیکرٹریز اور منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے مختلف پی پی حلقہ جات، یوسز کے ذمہ داران اور رفقاء نے شرکت کی۔
اجلاس میں تلاوت و نعت کے بعد صورت اعوان نے ہاؤس کو تنظیم نو کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری کے لیے نام پیش کرنے والے امیدواروں کو ہاؤس میں اپنا اپنا ویثرن پیش کرنے کا موقع بھی دیا گیا۔ منصور اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ہاؤس اور مرکزی الیکٹورل پینل کی مشاورت اور جملہ رفقاء کی تائید اور اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد کاشف عمر مصطفوی کو منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع سیالکوٹ کے صدر اور چوہدری اشرف کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری دینے کااعلان کیا اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
اجلاس کے اختتام پر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے تمام پی پی حلقہ جات کا تنظیمی دورانیہ مکمل ہونے پر تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس موقع نو منتخب ضلعی عہدیداروں کو جلد از جلد پی پی حلقہ جات اور پھر یونین کونسلز میں تنظیم نو مکمل کرنے کا بھی کہا گیا۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ