گوجرانوالہ : منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضلعی ایگزیکٹو کا ماہانہ اجلاس

منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ کی ضلعی ایگزیکٹو کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان اور مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ملک امجد چاند نے خصوصی شرکت۔ اجلاس میں ضلعی صدر چوہدری افضل گجر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وقاص قادری دیگر ضلعی و پی پی حلقہ جات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑا اعتکاف، شہر اعتکاف لاہور میں گوجرانوالہ سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں علاوہ ازیں انہوں نے تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی۔

تبصرہ