لیہ: عوامی تحریک یوتھ ونگ کا نااہل نواز شریف کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لیہ کے زیراہتمام نااہل نواز شریف کے بھارت نواز ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شرکاء نے نواز شریف کے خلاف بینزر اور کتبے اٹھا رکھے تھے، مظاہرے میں شریک نوجوان پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، عدلیہ زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن (ملتان) چوہدری قمر عباس دھول نے کی، ضلعی امیر محترم شبیر بھٹی، امان اللہ سہارن، طالب سہارن، اللہ نواز جگ، میاں منور حسین، محمد شہباز، مقبول میرانی، عمران مدنی اور سینئر راہنما تحریک منہاج القرآن لیہ اکبر قادری اور سیکڑوں نوجوان مظاہرے میں شریک تھے۔ مظاہرے سے شیخ طاہر سلمان ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک لیہ، ضلعی صدر یوتھ ونگ مجتبیٰ ڈلو، حسنین رضا ضلعی کوآرڈئنیٹر یوتھ ونگ اور MSM سے عمران میرانی نے خطاب کیا۔

تبصرہ