منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیرانتظام رمضان پیکج کی تقسیم

منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام رمضان المبارک میں مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں مرکزی صدر منہاج یوتھ مظہر محمود علوی مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کچن کی بنیادی اشیاء ضروریہ پر مشتمل 2800 کلو سے زیادہ راشن لوگوں کو دیا گیا ہے۔ بعض فیملیز کو ان کے گھر جا کر بھی رمضان راشن دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کا یہ اقدام انسانیت کی تکریم کے لیے ہے۔

تبصرہ