منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے قائدین کے تنظیمی دورہ جات

منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے زونل نگران و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام مصطفوی نے ضلع اٹک کی تحصیلات کا تنظیمی دورہ کیا، جس میں تحصیل فتح جنگ اور پنڈی گھیپ کی تنظیم نو کی گئی جبکہ تحصیل حسن ابدال اور راولپنڈی کی تحصیل واہ کینٹ کی تنظیم سے ملاقات کے دوران نئی آنے والی مہم ’’جوانوں کو پیروں کا اُستاد کر‘‘ اور ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔

زین العابدین جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب نے راولپنڈی کی تحصیل گجر خان اور دولتالہ کا وزٹ کیا۔ جس میں گجر خان میں سابقہ جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ گجر خان یاسرقادری کی وفات کے بعد تنظیم نوکا عمل التواء کا شکار تھا، اس کو مکمل کرتے ہوئے زین بٹ کو صدر اور راشد بٹ کو جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری دی گئی۔

ادھر دولتالہ میں سابقہ صدر راجہ ناصر کی کراچی میں پوسٹنگ کے باعث تنظیم نو کرتے ہوئے محمد آصف کو صدر اور حافظ محمد عدیل کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ اس موقع پر نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی گئی اور نوجوانوں کو نئی آنے والی مہم ’’جوانوں کو پیروں کا اُستاد کر‘‘ اور راولپنڈی میں ہونے والے ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

تبصرہ