مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد انعام مصطفوی کا تنظیمی دورہ اٹک

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و نگران شمالی پنجاب انعام مصطفوی نے 12 اگست 2018ء کو اٹک کی تحصیلات کا وزٹ کیا۔ دورہ میں وہ پنڈی گھیپ پہنچے تو وہاں ان شاندار استقبال کیا گیا، جس کے بعد اجلاس میں پنڈی گھیپ کی تنظیم نو کی گئی۔ اجلاس میں تحریک کے قائدین نے بھی شرکت کی۔

فتح جنگ میں بہتر تحصیل کی تنظیم نو کی گئی۔ اس اجلاس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ انعام مصطفوی یہاں نماز مغرب کے بعد حسن ابدال پہنچے اور تنظیمی اجلاس میں باڈی کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف کا تعین کیا گیا۔ انعام مصطفوی نے ان تمام تحصیلات میں اجلاس کے شرکاء کو منہاج یوتھ لیگ کی آنے والی مہم جوانوں کو پیروں کا استاد کر کے بارے بھی بتایا۔

تبصرہ