منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کا یوتھ اسمبلی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کی ملک گیر دعوتی مہم بعنوان ’’جوانوں کو پیروں کا استادکر‘‘ کی ٹریننگ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کا تیسرا اجلاس گوجرانوالہ میں ہوا۔ جس میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر، منصور اعوان سیکرٹری جنرل، اسماعیل انعام سیکرٹری ٹریننگ، منہاج یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔

یوتھ اسمبلی کے اجلاس میں چوہدری افضل گجر ضلعی صدر نے بطور اسپیکر، راشد جٹ ضلعی جنرل سیکرٹری نے بطور ڈپٹی اسپیکر اور رانا وقاص قادری نے بطور سیکرٹری فرائض سرانجام دئیے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک علماء کونسل اور اہم ایس ایم کے ضلعی قائدین کے ساتھ ساتھ منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے سابق ضلعی قائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے ضلعی اور پی پی حلقہ جات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز اسپیکر یوتھ اسمبلی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کروایا جبکہ آغاز میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ اسپیکر یوتھ اسمبلی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور اجلاس کے ایجنڈہ پیش کیا۔ راشد جٹ ڈپٹی اسپیکر یوتھ اسمبلی گوجرانوالہ نے ارکان سے تعارف لیا اور منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے تمام یوتھ اسمبلی ارکان سےحلف لیا۔ اسماعیل انعام مرکزی سیکرٹری ٹریننگ نے *جوانوں کو پیروں کا استاد*مہم کی خصوصی ٹریننگ دی۔ منصور اعوان سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے ارکان یوتھ اسمبلی کو تنظیمی زمہ داریوں اور ماہانہ تنظیمی اہداف پر بریفنگ دی۔

مہمان خصوصی مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے یوتھ اسمبلی ارکان کو *جوانوں کو پیروں کا استاد*مہم کے حوالے سے گوجرانوالہ یوتھ اسمبلی کے ارکان کو خصوصی تربیتی بریفنگ دی۔ منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کی طرف سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدور، منہاج یوتھ لیگ کے سابق ضلعی قائدین اور منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے ضلعی اور تحصیلی قائدین کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس کا اختتام اسپیکر یوتھ اسمبلی نے اختتامی کلمات اور دعا سے کیا۔

تبصرہ