منہاج یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام جوانوں کو پیروں کا استاد کر مہم کے تحت ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کی۔ اجلاس میں نائب صدر ہارون ثانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد انعام مصطفوی، سیکرٹری دعوت نواز قادری اور سیکرٹری انفارمیشن عمر قادری اور راشد کلامی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں نوجوانوں کے تنظیمی، نظریاتی اور فکری تربیتی سیشنز ہوئے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ