منہاج یوتھ لیگ ہری پور کا یوتھ اسمبلی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ ہری کا یوتھ اسمبلی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ کی ملک گیر دعوتی مہم بعنوان *جوانوں کو پیروں کا استاد کر* کی ٹریننگ کے سلسلے میں یوتھ اسمبلی کا اجلاس 6 جنوری کو ہری پور میں ہوا، جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی مہمان خصوصی تھے۔ انکے ہمراہ منصور اعوان سیکرٹری جنرل، عصمت علی مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ اور مدثر رحمان مرکزی ٹرینر ٹریننگ کونسل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں نثار احمد ایڈووکیٹ ضلعی صدر نے بطور اسپیکر، محمد وسیم ضلعی جنرل سیکرٹری نے بطور ڈپٹی اسپیکر اور محمد نصیر ضلعی نے بطور سیکرٹری یوتھ اسمبلی ہری پور کے فرائض سرانجام دئیے۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ ہزارہ زون کے صدر یاسر ریاض، تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک علماء کونسل کے ضلعی قائدین کے علاوہ محترمہ سائرہ سردار ایڈووکیٹ، محترمہ اقراء خان ایڈووکیٹ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ ہری پور کے ضلعی قائدین اور صوبائی حلقہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز اسپیکر یوتھ اسمبلی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کروایا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اسپیکر یوتھ اسمبلی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور اجلاس کے ایجنڈہ پیش کیا اسپیکر یوتھ اسمبلی نے ارکان سے تعارف لیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے منہاج یوتھ لیگ ہری پور کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے ابتدائی بریفنگ دی۔ مدثر رحمان مرکزی ٹرینر نے فن خطابت، جوانوں کو پیروں کا استاد کر مہم کی ٹریننگ دی۔ منصور اعوان سیکرٹری جنرل نے تنظیمی ذمہ داران کو اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے *جوانوں کو پیروں کا استاد *مہم اور اقبال اور آج کا نوجوان* کے عنوان پرخصوصی بریفنگ دی۔ اجلاس کا اختتام اسپیکر یوتھ اسمبلی نے اختتامی کلمات اور دعا سے کیا۔ مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے یوتھ اسمبلی اجلاس کے انتہائی شاندار انعقاد پر منہاج یوتھ لیگ ہری پور کی پوری ٹیم کو خصوصاً مبارک بھی پیش کی۔

منہاج یوتھ لیگ ہری کا یوتھ اسمبلی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ ہری کا یوتھ اسمبلی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ ہری کا یوتھ اسمبلی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ ہری کا یوتھ اسمبلی اجلاس

منہاج یوتھ لیگ ہری کا یوتھ اسمبلی اجلاس

 

منہاج یوتھ لیگ ہری کا یوتھ اسمبلی اجلاس

تبصرہ