منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام ’’یوتھ اسمبلی اجلاس‘‘

یوتھ اسمبلی اجلاس، سرگودھا

منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام ’’یوتھ اسمبلی اجلاس‘‘ 20 جنوری 2019 کو جناح ہال سرگودھا میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع کی تمام تحصیلات کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل قائدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ جن میں مظہر محمود علوی (مرکزی صدر)، منصور قاسم اعوان (سیکریٹری جنرل)، محمد عمر قریشی (مرکزی نائب صدر)، محمد انعام مصطفوی (ڈپٹی سیکریٹری جنرل و نگران شمالی پنجاب)، عرفان الحسن نیازی ایڈووکیٹ (صدر شمالی پنجاب)، زین العابدین جٹ (جنرل سیکریٹری شمالی پنجاب) امجد اقبال ڈار (نائب صدر شمالی پنجاب)، محسن شاہ نقوی (ڈپٹی جنرل سیکریٹری شمالی پنجاب) تھے۔

اجلاس میں سرگودھا سٹی، سرگودھا شرقی، سلانوالی، بھیرہ، کوٹ مومن، شاہ پور، ساہیوال، بھلوال کی تحصیلات سے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کی ضلعی اور تحصیلی قیادت بھی اجلا س میں شریک رہے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت کے بعد قومی ترانہ اور ملی نغمہ سے ہوا۔ اجلاس میں شوکت ابرار (ضلعی صدر) نے سپیکر، زین امین (سٹی صدر) نے ڈپٹی سپیکر اور زین شاہ(سٹی جنرل سیکریٹری) نے سیکریٹری یوتھ اسمبلی کے فرائض سرانجام دئیے۔ محمد انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل) نے ہال میں موجود تمام عہدیداران نے حلف لیا اور مبارکباد دی۔

محمد عمر قریشی (مرکزی نائب صدر)، منصور قاسم اعوان (سیکریٹری جنرل)، محسن شاہ نقوی (ڈپٹی جنرل سیکریٹری شمالی پنجاب) نے ٹریننگ کے حوالے مختلف سیشن انجام دئیے۔

اجلاس کے آخر میں مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور آئندہ کا لائحہ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہا ج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کے کندھوں پر معاشرے کے دیگر نوجوانوں اور ملک و قوم کی کردار سازی کی بہت بھاری ذمہ داری ہے جو ہم قائدِ تحریک کی سربراہی میں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسی جماعت نہیں جس کی نوجوان تنظیم منہاج یوتھ لیگ کی طرز پر کام کرہی ہو۔

آخر میں اختتامی دُعا کی گئی اور اسمبلی سپیکر نے تمام آنے والے مرکزی، زونل، ضلعی قیادت اور تحصیلی عہدیراران کا شکریہ ادا کیا۔

یوتھ اسمبلی اجلاس، سرگودھا

یوتھ اسمبلی اجلاس، سرگودھا

یوتھ اسمبلی اجلاس، سرگودھا

یوتھ اسمبلی اجلاس، سرگودھا

یوتھ اسمبلی اجلاس، سرگودھا

یوتھ اسمبلی اجلاس، سرگودھا

یوتھ اسمبلی اجلاس، سرگودھا

یوتھ اسمبلی اجلاس، سرگودھا

تبصرہ