قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر اہم شخصیات کو دعوت

فاروق ستار کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقریب میں شرکت کی دعوت

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام 17 فروری 2019ء کو کراچی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 8 جلدوں پر مشتمل عظیم علمی ذخیرہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے انعقاد کے سلسلہ میں مختلف شخصیات کو دعوت نامے دئیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی بھی کراچی میں ہیں، جہاں وہ کراچی کے چھ اضلاع کے دروں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

مرکزی صدر مظہر محمود علوی، شاہد راجپوت، پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری آصف اللہ رکھا، سید ظفر اقبال، نوید عالم اور ثاقب نوشاہی پر مشتمل وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار سے انکی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور اور انھیں تقریب رونمائی میں شرکت کی دعوت دی۔ جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی حامی بھری۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکتر فارو ق ستار نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلا م میں علمی سرمایہ ہیں قرآنی انسائیکلوپیڈیا تاریخ ساز کتاب ہے جو آنے والی نسلوں کو قیامت تک سیراب کرے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے علمی کارنامے اہل علم کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے معاشرے سے اجارہ داری ختم کردی اور ایک معتدل معاشرہ تشکیل دیا جس سے معتدل نسلیں پروان چڑھیں گی۔

Quranic Encyclopedia Inaugural Ceremony

وفد نے معروف اینکر انیق احمد اور سن پیٹرک کے کارڈینل جوزف سے بھی ملاقات کی اور انہیں کراچی اسکائوٹس آڈیٹوریم میں ہونے والے تقریب رونمائی میں شرکت کی دعوت دی۔ کارڈینیل جوزف نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری کا علمی کام اور اتحاد بین مذاہب کاوشیں ناقابل فراموش باب ہے۔

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کراچی میں وفود کے ساتھ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ ان شخصیات میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی ڈاکٹر محمد رضا باقری، وائس چانسلر نزیر حسین یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری، وائس چانسلر بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ، نمائندہ خصوصی پوپ فرانسیس کارڈینل ارچ بشپ جوزف کورٹس، پرائیڈ آف پرفارمنس محمد اشرف تائی، مارشل آرٹس پاکستان بریگیڈیئر (ر) راجہ طاہر اور معروف قانون دان کلپنہ دیوی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کراچی اور منہاج یوتھ لیگ کراچی کی معاونت کے ساتھ سید ظفر اقبال شاہ سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک کراچی نے بھی خصوصی معاونت کی۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 17 فروری کو کراچی اسکاوٹس ہال میں ہو گی۔

Quranic Encyclopedia Inaugural Ceremony

Quranic Encyclopedia Inaugural Ceremony

Quranic Encyclopedia Inaugural Ceremony

Quranic Encyclopedia Inaugural Ceremony

Quranic Encyclopedia Inaugural Ceremony

Quranic Encyclopedia Inaugural Ceremony

Quranic Encyclopedia Inaugural Ceremony

تبصرہ