منہاج القرآن لاہور پی پی 162 کے زیراہتمام قرآن کانفرنس میں یوتھ لیگ کے قائدین کی شرکت

تحریک منہاج القرآن پی پی 162 لاہور کینٹ کے زیراہتمام قرآن کانفرنس بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلو پیڈیا منعقد ہوئی، جس میں خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

تقریب میں محسن شہزاد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سوشل میڈیا منہاج یوتھ لیگ، امیر لاہور حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل اور حاجی فرخ صدر منہاج یوتھ لیگ لاہور نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں محمد نواز قادری مرکزی سیکرٹری دعوت منہاج یوتھ لیگ اور محمد عمر اعوان مرکزی سیکرٹری میڈیا منہاج یوتھ لیگ نے کمپیئرنگ کے فرائض سر انجام دئیے اور معروف مذہبی اسکالر عبدالقدوس درانی نے خطاب کیا۔ دوران تقریب قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے 10 سیٹس حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے۔

تبصرہ