منہاج یوتھ لیگ کے وفد کی جی ٹی روڈ کالج جہلم کے پرنسپل اور سٹاف سے ملاقات

منہاج یوتھ لیگ جہلم کے دو رکنی وفد نے جی۔ٹی روڈ کالج جہلم کے پرنسپل اور سٹاف سے ملاقات کی۔ وفد میں زین العابدین (جنرل سیکرٹری) منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب اور واجد ضمیر (صدر) منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم شامل تھے۔

اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ جہلم کی طرف سے کالج کی لائبریری کیلئے قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا بطور تحفہ پروفیسر پرویزاقبال ملک کو دیا گیا۔ کالج کے سابقہ سینئر پروفیسر محمداَکرم مدنی نے قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کا تعارف اور ضرورت و اَہمیت پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل اور سٹاف کی جانب سے اِس تحفہ پر شکریہ ادا کیا جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اِس عظیم کاوش کو خوب سراہا۔

تبصرہ