منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفانالقرآن کی آخری نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ جمیل زاہد قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔
پروگرام میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان مرکزی اور محمد ذیشان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مظہر محمود علوی مرکزی صدر اور علامہ جمیل زاہد قادری نے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے شاندار انعقاد پر منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے صدر عامر سلطان جنرل سیکرٹری فیصل گجر جملہ ٹیم ممبرز اور تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے جملہ قائدین کو مبارک باد پیش کی۔
تبصرہ