شہراعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کا سالانہ ٹریننگ سیشن اور تربیتی ورکشاپ

تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کا سالانہ ٹریننگ سیشن بعنوان جوانوں کو میری آہ سحر دے منعقد ہوا، جس میں دوسرے روز مدنی بلاک میں زاہر رومی نے ریسکیو اور فرسٹ ایڈ کے عنوان پر ٹریننگ دی۔ اس موقع پر ہارون ثانی، فرقان یوسف، حافظ ظہیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ

شہر اعتکاف میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران اور ذمہ داران کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتامی سیشن منعقد ہوا، جس میں منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی اور تعمیر وطن کے لئے مصروف عمل نوجوان طبقہ کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم منہاج یوتھ لیگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران پہ بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوان نسل کی ہمہ جہت علمی و تعلیمی، فکری و نظریاتی اور اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے اپنے تنظیمی نیٹ ورک کو مزید فعال بنائیں تاکہ دعوت کا عمل تیزی کے ساتھ آگے بڑھے۔

اختتامی سیشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان، مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ عمر قریشی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ انعام مصطفوی، مرکزی میڈیا سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ عمر اعوان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن زیشان قادری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سوشل میڈیا محسن شہزاد بھی موجود تھے۔

تبصرہ