منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ قربانی کے لیے قائم کردہ کیمپ میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ اور منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے مرکز کی طرف قربانی مہم کی خصوصی نگرانی کی۔
مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی مرکزی اور ٹاؤنز سطح اجتماعی قربانیوں کی تیاریوں سے لے کر مستحق افراد تک تقسیم کے بہترین انتظامات اور چرمہائے قربانی کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن کراچی کے رہنماؤں خواجہ عامر اشرف، سید کاظم شاہ، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی، مفتی مکرم ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن، شاہد راجپوت جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ کراچی، راؤ طیب، الیاس مغل، عرفان یوسف جنرل سیکرٹری MSM کراچی، صارم نور سیکرٹری انفارمیشن منہاج یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام کارکنان عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کے اللہ پاک حقدار کو اسکا حق پہنچانے کی ہماری ہر کاوش کو قبول فرمائے۔
مرکزی صدر منہاج یوتھ مظہر محمود علوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے کراچی کے ذونل وفد کے ہمراہ خیمہ بستیوں میں جا کر مستحقین میں خود بھی گوشت تقسیم کیا۔
تبصرہ