منہاج یوتھ لیگ کے سابق مرکزی صدر حافظ شعیب طاہر کے والد کی نماز جنازہ میں مرکزی قائدین کی شرکت

منہاج یوتھ لیگ کے سابق مرکزی صدر حافظ شعیب طاہر کے والد گرامی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ تحریکی ساتھی ڈاکٹر محمد اکرم شاد انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، سابق نائب ناظم اعلیٰ تنویر احمد خان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، پاکستان عوامی تحریک کے سینیئر رہنما ساجد محمود بھٹی، طیب ضیاء، اشتیاق حنیف مغل، حاجی فرخ خان، حافظ غلام فرید، منصور بلال، ریاست علی چدھڑ، حافظ وقار قادری اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر قائدین نے شعیب طاہر اور اہل خانہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے تعزیت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے تمام عہدیداران و کارکنان رفقاء وابستگان دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

تبصرہ