منہاج یوتھ لیگ کے سالانہ تفریحی ٹوور کے دوران 13 جولائی 2019ء کو میٹروپول ہوٹل میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد ذیشان قادری اور مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا محسن شہزاد بھی موجود تھے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب راؤ عارف رضوی اور ناظم تحریک منہاج القرآن مری امتیاز احمد علوی نے بھی سیشن میں خصوصی شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے شریک ہونے والے نوجوانوں سے موجودہ دور میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے دعوت کی ضرورت، اہمیت اور طریقہ کار اس عنوان پر خصوصی گفتگو کی اور سوشل میڈیا اور یوتھ سٹڈی سرکل پیک پہ خصوصی بریفنگ دی۔ اس بریفنگ کے بعد ہاوس میں موجود تمام نوجوانوں نے ماہ میلاد سے پہلے 10۔10 نوجوانوں کو مشن کا حصہ بنانے کا عزم کیا۔
اس سے پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے ابتدائی بریفنگ دی اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ بعدازاں مرکزی نائب صدر امجد حسین جٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔
تبصرہ