منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام نظام بدلو واک

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے نظام بدلو واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد محمود، عوامی تحریک کراچی کے قائدین اور منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مظہر علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ نظام کے محافظ موجودہ حکمران قوم کی امیدوں کے قاتل ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں عدم گرفتاری نظام عدل کی نا اہلی اور تبدیلی کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ہم نا امید نہیں وقت آئے گااندھیری رات کا خاتمہ ہو کر رہے گا ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا عبرتناک انجام بنا کر دم لیں گے۔ شہدا ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

واک میں شریک دیگر قائدین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک قائد اور اقبال کے پاکستان کی تلاش میں سرگرداں ہے مفادات اور تعصب کی سیاست نے کرپشن اور لوٹ کو جنم دیا آج ہر سیاست داں کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے انھوں نے کہا یہ کرپٹ نظام ہے جس نے ہر انسان کو لوٹ مار کی اجازت دے رکھی ہے۔

تبصرہ