منہاج یوتھ لیگ کی یوتھ سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ کونسل کا قیام

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی آفس میں نوجوانوں کے معاشی مسائل کے حل کے لئے مرکزی صدرمظہر محمود علوی کی امجد خان و دیگر کے ساتھ اہم اور طویل نشست ہوئی۔ اس موقعہ پر مرکزی صدر نے یوتھ سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ کونسل (Youth Socio Economoic Development Council) کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے امجد خان کو اس کونسل کا ہیڈ مقرر کیا اور اس سال منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کو بے روزگار نوجوانوں کے نام کرنے کا علان کیا۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ نوجوانوں کو نوکریوں کی بجائے کاروبار کا ہنر سکھائیں گے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد ذیشان قادری اور مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا محسن شہزاد مغل بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں