شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اہم پریس کانفرنس میں یوتھ رہنماوں کی شرکت

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہنگامی پریس کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کی چیئرمین شپ اور عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کام کرتی رہے گی، میں نے بطور چیئرمین اپنے تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق منتخب سپریم کونسل کو منتقل کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کینیڈا سے ویڈیو لنک پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اہم پریس کانفرنس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی سمیت دیگر یوتھ قائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمدخان، مظہر محمود علوی، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، صوبائی صدور بشارت جسپال، قاضی شفیق الرحمن، راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، جواد حامد اور صوبائی و ضلعی عہدیدار موجود تھے۔

تبصرہ