کراچی: مظہر محمود علوی کی لیاری ٹاؤن کے نوجوانوں سے ملاقات

قائد یوتھ مظہر محمود علوی نے جنرل سیکرٹری MYL کراچی شاہد راجپوت اور سیکرٹری انفارمیشن MYL کراچی صارم نور نے لیاری ٹاؤن کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن کے ذمہ داران اور یوتھ کے نوجوانوں کے ساتھ تنظیمی میٹنگ اور ملاقات ہوئی۔

میٹنگ میں تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن کے تنظیمی ذمہ داران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت سے منہاج یوتھ لیگ لیاری ٹاؤن کے نئے کوآرڈینیٹر کا تعین ہوا، عابد محمود کو کوآرڈینیٹر MYL لیاری ٹاؤن کی ذمہ داری دی گئی جس پر قائد یوتھ نے انکو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مظہر محمود علوی نے فکر امام حسین علیہ السلام پر مختصر اور جامع گفتگو بھی کی، یہاں 22 ستمبر کو آؤ ایک عزم ایک کام کریں، کتاب دوستی کلچر کو عام کریں کے ٹائٹل سے پی آئی اے آڈیٹوریم میں ہونے والے یوتھ اسمبلی اجلاس 2019 کی دعوت اور اس میں نوجوانوں کی بھرپور تعداد میں شرکت کا ہدف بھی دیا۔

میٹنگ کے اختتام پر نوجوانوں کی صحیح تربیت اور علم کے فروغ اور کتاب دوستی کلچر کو عام کرنے کے لئیے پاکستان بھر میں منہاج یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے ہونے والی ایکٹیویٹی یوتھ اسٹڈی سرکل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

تبصرہ