صدر منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ سٹی عاصم کمبوہ کے والد مرحوم کی نماز جنازہ میں یوتھ لیگ کے وفد کی شرکت

صدر منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ سٹی عاصم کمبوہ کے والد گرامی انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کی گئی، جس میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی کے ساتھ یوتھ وفد نے شرکت کی۔ وفد میں محسن مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ اور راجہ غضنفر ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔

اس موقع پر مظہر محمود علوی تعزیت کر تے ہوے کہا کے مرحوم غلام نبی اور ان کا گھرانہ تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کا عظیم مصطفوی خاندان ہے۔ ان کے بیٹے عاصم کمبوہ منہاج یوتھ لیگ شیخوپورہ کا عظیم سرمایہ ہیں۔ نماز جنازہ مرکزی ناظم رابطہ علماہ کونسل منہاج القرآن علامہ مولانا حسین آزاد نے پڑھائی۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں