منہاج یوتھ لیگ تحصیل پہاڑپور کی تنظیم نو کا اجلاس

منہاج یوتھ لیگ تحصیل پہاڑپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محمد خرم کو صدر، محمد ارباب کو جنرل سیکرٹری، سمیع اللہ کو سینئیر نائب صدر، محمد عامر کو نائب صدر، احسان اللہ کو سیکرٹری دعوت، آصف سگڑہ کو سیکرٹری انفارمیشن اور محمد اقبال کو سیکرٹری سوشل میڈیا کی ذمہ داری دی گئی۔

اس موقع پر محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے تنظیم نو کے بعد نوجوانوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے یوتھ سٹڈی سرکل کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بات کی۔ اجلاس میں نائب ناظم تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا عبدالحیی علوی بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں