منہاج یوتھ لیگ کے قائدین کی ایم ایس ایم کے طلباء کنونشن میں شرکت

منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی اور دیگر قائدین نے ایم ایس ایم کے طلباء کنونشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظہر علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گزشتہ پچیس سال سے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی عظیم قیادت کی راہنمائی کے ساتھ ملکِ پاکستان کے طلبہ کو باکردار اور باصلاحیت بنانے اور طلبہ کے دلوں میں عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شمع روشن کرنے کی عظیم جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔ ایم ایس ایم کے 25ویں یومِ تاسیس کہ موقع پر ایم ایس ایم کے تمام سابقین اور موجودہ تمام قائدین اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر ناظمِ اعلی خرم نواز گنڈاپور، صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف، راجہ زاہد محمود، قاضی شفیق، باسط ملک، چوہدری ضلج انقلابی، میاں انصر، اخلاق حسین، احسن ایاز کھیتران، میر احسن منیر، محب مجید، فراز ہاشمی اور فرحان عزیز بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش کریں

تازە ترین

مشہور خبریں