منہاج یوتھ لیگ تحصیل جہلم کا تنظیمی اجلاس زین العابدین جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حنیف مصطفوی ضلعی صدر سمیت تحصیل جہلم کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ ماہانہ اجلاس ، حلقہ درود، سٹڈی سرکل کیساتھ تحریک کی ہونے والی شب بیداریوں کے پروگرام میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر زین العابدین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اخلاقی بے راہ روی اور انتہاپسندی سے روکنے کیلئے سٹڈی سرکل انتہائی ضروری ہے اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے کتاب سے ٹوٹا ہوا رشتہ بحال کیا جا سکتا ہے۔
تبصرہ