فیصل آباد: منہاج یوتھ لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محسن مشتاق کی ورکرز کنونشن میں شرکت

منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد کے تنظیمی وزٹ کے دوران مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محسن مشتاق مصطفوی نے استقبال ربیع الاول اور عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں ورکر کنونشن میں شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں رفیق نجم مرکزی نائب ناظم اعلی کو آرڈینیشن، سید ہدایت رسول شاہ صدر منہاج القرآن فیصل آباد، رب نواز ناظم فیصل آباد نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ عمر علوی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ضلع فیصل آباد کی پوری ضلعی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محسن مشتاق نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد اپنے تمام پی پی حلقہ جات کے ساتھ عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گی۔ منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس پر فیصل آباد میں یوتھ کنونشن اور مختلف مقامات پر یوتھ سٹڈی سرکل کا آغاز ہو گا۔

تبصرہ