منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ گکھڑ منڈی کے زیراہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی مرکزی صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے خصوصی شرکت کی۔
صدر منہاج یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب ملک عرفان اور ان کی ٹیم، ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ چوہدری افضل گجر، جنرل سیکرٹری رانا وقاص قادری، تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے مقامی قائدین، پاکستان تحریک انصاف اور پی پی پی سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
مظہر محمود علوی نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں دینی اقدار کو زندہ کرنے کیلئے ملک بھر میں یوتھ سٹڈی سرکل اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
لانچنگ تقریب یوتھ سٹڈی سرکل گکھڑ منڈی کے اختتام پر مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے شرکاء کو اسناد اور یوتھ سٹڈی سرکل گفٹ پیک بھی دیئے۔
تبصرہ