منہاج یوتھ لیگ کے وفد کی ساجد محمود بھٹی کے والد گرامی کے جنازہ میں شرکت

سینیئر رہنما پاکستان عوامی تحریک و سابق صدر منہاج یوتھ لیگ ساجد محمود بھٹی کے والد محترم کی نماز جنازہ لاھور میں ادا کی گئی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے وفد مظہر محمود علوی، منصور قاسم اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے سینیئر رہنماؤں انجنئیر رفیق نجم، رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، منصور بلال، میاں ریحان مقبول، ملک وقار قادری، محسن مصطفوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ساجد محمود بھٹی سینیئر رہنما پاکستان عوامی تحریک کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے اس نماز جنازہ سے قبل آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں درود و سلام بھی پیش کیا۔

تبصرہ