محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ کا گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو عالمی میلاد کانفرنس کے لیے اہداف دئیے اور کامونکی تنظیم کی تنظیم نو بھی کی۔
تنظیم نو کے بعد حافظ عمران یوسف کو صدر اور محمد رزاق قادری کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر اور ان کی پوری بارہ رکنی باڈی کو مبارکباد اور سٹڈی سرکل گفٹ پیش کیا گیا۔
وزٹ کےدوران منہاج یوتھ لیگ کامونکی کے زیراہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کی لانچنگ تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے صدر چوہدری افضل گجر، جنرل سیکرٹری رانا وقاص قادری، تحریک منہاج القرآن کامونکی کی قیادت بھی موجود تھی۔
تبصرہ