منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی کا دورہ قصور

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے قصور میں صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل پھول نگر علی حسین کے والد مرحوم چوہدری غلام حسین کی محفل قل شریف میں شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت بھی کی۔

قصور وزٹ کے دوران مظہر علوی نے شرکاء کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی بھرپور دعوت دی۔ محفل میں محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور محسن شہزاد مغل مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا نے بھی گفتگو کی۔

تبصرہ