منہاج یوتھ لیگ قصور کے زیراہتمام 3 شہروں میں یوتھ سٹڈی سرکل کا اجراء

مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی کی قیادت میں محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور محسن شہزاد مغل مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا نے ضلع قصور کی چار تحصیلات کوٹ رادھاکشن، پھول نگر، راجہ جنگ اور قصور سٹی کا دورہ کیا۔ اس دوران قصور کے 3 شہروں میں یوتھ سٹڈی سرکل کا اجراء کیا گیا۔

کوٹ رادھاکشن

کوٹ رادھا کشن میں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں سے میٹنگ ہوئی، جس میں عالمی میلاد کانفرنس کیلئے منہاج یوتھ لیگ کے بڑی تعداد میں شرکت کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں 16 نومبر کو پروگرام میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ قائدین نے یہاں یوتھ سٹڈی سرکل کا آغاز بھی کیا۔

پھول نگر

منہاج یوتھ لیگ پھول نگر کے صدر علی حسین کے والد محترم کے قل خوانی میں شرکت کے بعد مرکزی صدر مظہر علوی نے یوتھ لیگ پھول نگر اور پتوکی کے جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بتایا کہ وہ بڑی تعداد میں عالمی میلاد کانفرنس 2019 میں شرکت کریں گے۔

راجہ جنگ

منہاج یوتھ لیگ راجہ جنگ کے زیراہتمام یوتھ سٹڈی سرکل کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ راجہ جنگ کے نوجوانوں نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

قصور سٹی

منہاج یوتھ لیگ قصور سٹی کا تنظیم نو اجلاس اور یوتھ سٹڈی سرکل کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں قصور سے یوتھ لیگ کے نوجوان شریک ہوئے۔ اس موقع پر قصور سٹی کی تنظیم نو بھی کی گئی، جس میں طاہر محمود کو صدر اور نوید قادری کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ قصور سٹی کے اجلاس آٹھ نئے نوجونوں نے منہاج یوتھ لیگ کی رفاقت حاصل کی۔

مجموعی طور پر دورہ قصور کے دوران تین مقامات پر سٹڈی سرکل کا آغاز ہوا۔

تبصرہ